ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مقبوضہ فلسطین میں چاقو حملے میں یہودی آباد کار شدید زخمی

مقبوضہ فلسطین میں چاقو حملے میں یہودی آباد کار شدید زخمی

Fri, 16 Sep 2016 16:49:19    S.O. News Service

مقبوضہ بیت المقدس ،16؍ستمبر (ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )فلسطین کے 1948 کے مقبوضہ علاقے کفر سابا میں جمعرات کو علی الصباح ایک نامعلوم شخص نے ایک یہودی آباد کار کو چاقو گھونپ دیا جس کے نتیجے میں آبادکار شدید زخمی ہوا ہے۔عبرانی نیوز ویب پورٹل وللا نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایک مشتبہ فلسطینی نے 29سالہ یہودی آباد کار پرچاقو کے پے درپے کئی وار کیے جس کے نتیجے میں یہودی آباد کار زمین پرگر گیا۔ حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔زخمی یہودی آباد کار کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔ واقعے کے فوری بعد اسرائیلی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی شروع کردی تھی تاہم کسی شخص کو حراست میں نہیں لیا جاسکا ہے۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ یہودی آباد کار کے جسم کے بالائی حصے پر چاقو حملے سے گہرے زخم آئے ہیں۔
 


Share: